اربوں روپے کا ضبط شدہ سونااور چاندی اسٹیٹ بنک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد/پاکستان کسٹم کی مختلف کلکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونااور چاندی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کسٹم کی تمام انفورسمنٹ بشمول ائر پورٹ کلکٹریٹس کوضبط شدہ سونا اور چاندی کے ڈیٹا کی معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق برسوں سے ضبط شدہ سونا اور چاندی کلکٹریٹس کی لاکرز میں ہی پڑا ہوا ہے اورسٹیٹ بنک کے ذخائر میں جمع نہ ہونے کے باعث قومی خزانے میں بھی ظاہر نہیں ہورہا تھا، ذرائع کے مطابق کسٹم کلکٹریٹس کی مبینہ نااہلی کی وجہ سےضبط شدہ سونے اور چاندی کی لاکرز سے تبدیلی اورچوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *