بلیو بوٹلز کے باعث کراچی کے ساحلوں پر الرٹ،بچوں کی حفاظت پر خصوصی زور

کراچی میں مون سون کے دوران ساحلوں کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے ایک بار پھر احتیاطی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ماہرینِ بحریات کے مطابق بلیو بوٹلز ہر سال جون اور جولائی کے دوران کراچی کے ساحلوں پر پہنچتی ہیں۔

اگرچہ یہ جیلی فش جیسی دکھائی دیتی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ مختلف نوعیت کی سمندری مخلوق ہیں، جن کے ڈنک انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں اور جلد پر شدید جلن، سوجن اور درد کا باعث بن سکتے ہیں۔

حالیہ دنوں ایک شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ ساحل پر اہلِ خانہ کے ساتھ نہاتے ہوئے متعدد افراد بلیو بوٹلز کے ڈنک کا شکار ہو گئے، جس کے بعد ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سمندر میں داخل ہونے سے قبل اردگرد کا جائزہ لیں، مشکوک سمندری مخلوق سے دور رہیں اور بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *