انتظار کی گھڑیاں ختم نمبر ون کامیڈی جوڑیعلی حسن اور عرفان ملک قہقوں کی برسات کرینگے

کراچی (شوبز رپورٹر) انتظار کی گھڑیاں ختم دل تھام کر رکھیں اسٹیج اور ٹی وی کی نمبر ون کامیڈی جوڑی علی حسن اور عرفان ملک کامیڈی میوزیکل نائٹ میں “قہقوں کی برسات” کرینگے پروڈیوسر شبنم خان اور وسیم خان کے کامیڈی نائٹ میوزیکل پروگرام کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہوگا ،

کامیڈی میوزیکل نائٹ آج بروز ہفتہ 9 اگست آرٹس کونسل اوپن ائیر تھیٹر میں دونوں فنکار اپنے مشہور کرداروں اور نئے اسکیٹس کے ذریعے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کرنے کی تیاری کرچکے ہیں اس حوالے سے علی حسن نے کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مہنگائی اور ٹینشن کے اس دور میں لوگ تین گھنٹے کے لیے سب بھول کر انجواۓ کرینگے یہ شو فیملی کے لیے ہے

عرفان ملک نے مزید کہنا تھا کہ قہقوں کی برسات میں ہمارے نئے جوکس، یادگار پرفارمنسز اور سرپرائز میوزیکل ایکٹ بھی ہوں گے کراچی کی عوام کا پیار ہی ہماری اصل طاقت ہے پروگرام میں مقامی گلوکاروں اور کامیڈینز کی خصوصی پرفارمنس بھی شامل ہوگی –

پروڈیوسر شبنم خان کا کہنا ہے کہ اسٹیج، لائٹنگ اور ساؤنڈ کے لیے جدید سیٹ اپ لگایا جارہا ہے تاکہ ناظرین کو بہترین تجربہ ملےتھیٹر حلقوں کا کہنا ہے کہ علی حسن اور عرفان ملک کی عرصے دراز سے کامیڈی کے میدان میں راج کر رہی ہے ان کے شوز ہمیشہ ہاؤس فل جاتے ہیں مداحوں کو پہلے سے ہی اس پروگرام کا بے صبری سے انتظار تھا دل تھام کررکھیں انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں

Check Also

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کےملک گیر دھرنے، نیشنل ہائی وے بند

کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر احتجاجی دھرنے شروع ہوگئے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *