بلوچستان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Check Also

ریڑھی بانوں کے تحفظ سے متعلق پروٹیکشن بل منظور ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی مرتبہ قانونی تحفظ حاصل ہوگا

پشاور: خیبر پختونخوا میں ریڑھی اور ٹھیلا لگانے والے افراد کے لیے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *