کراچی میں پولیس مقابلہ کیس: ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 70،70 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں پر پولیس پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔

دفاعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے قبضے سے کوئی پستول برآمد نہیں ہوا اور اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 30 مئی 2026ء کو تھانہ شارع فیصل میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *