جیل انتظامیہ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے تحریری احکامات کا انتظار ہے ، اسپتال منتقلی کے تحریری احکامات ملنے پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

عدالتی حکم کے مطابق اسپتال میں عمران خان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہونگے۔

اسپتال کے اخراجات کے حوالے سے عدالت نے کہا کہ اخراجات عمران خان کی فیملی خود برداشت کرے گی جبکہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائیگی۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ عمران خان تقریباً ایک مہنیہ شفاء انٹرنیشل اسپتال رہیں گے۔

Check Also

کراچی: گلشنِ حدید لنک روڈ پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ،بیوی جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید لنک روڈ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *