شرجیل میمن کی کراچی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی مذمت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہر میں بے امنی پھیلانا افسوسناک ہے، احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں خوف و ہراس پھیلانا قانون کو چیلنج کرنا ہے، جماعتِ اسلامی کو احتجاج کا حق ہے، شرپسند عناصر کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی چھوٹ نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آگ لگانے، سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔

Check Also

لیلیٰ اور احسن خان ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، بریک اپ کی وجہ جانیے

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ اور معروف اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *