لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں دو مجرمان کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھ دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو دونوں مجرمان کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں مجرمان نے 25 مارچ 2021 کو اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد انہیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے بعد موٹر وے زیادتی کیس میں مجرمان کے خلاف سنائی گئی سزا بدستور نافذ العمل رہے گی۔
THE PUBLIC POST