بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور دوبارہ کسی رشتے میں آنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے تو سیما نے جواب دیا کہ طویل دن کے بعد وہ اپنے کتوں کے پاس گھر واپس جانا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
سیما سجدیہ کے مطابق وہ اب تنہا رہنے کی عادی ہو چکی ہیں اور انہیں اپنی کمپنی پسند ہے، بہت سے لوگ زندگی میں اکیلے رہ جانے سے گھبراتے ہیں، لیکن وہ اس خوف کا شکار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’اگرچہ مجھے ایسا ساتھی اچھا لگ سکتا ہے جس کے ساتھ سفر کیا جائے، اچھا کھانا کھایا جائے اور وقت گزارا جائے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔‘‘
سیما نے اپنے سابق شوہر سہیل خان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد دونوں نے غصے، اختلافات اور تلخ مراحل سے گزرنے کے بعد اب ایک بہتر تعلق قائم کر لیا ہے۔
ان کے مطابق وہ اور سہیل اب اپنے دونوں بیٹوں کی خاطر بہترین ٹیم ہیں اور بطور میاں بیوی کے مقابلے میں آج زیادہ اچھے دوست ہیں۔
سیما نے کہا کہ ان کے درمیان ماضی کا تلخ مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور اب دونوں اپنی توجہ بچوں کی بہتر پرورش اور کو-پیرنٹنگ پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سہیل خان اور سیما سجدیہ نے 1998 میں شادی کی تھی جبکہ 24 سال بعد 2022 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔
THE PUBLIC POST