ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑکے واقعے پر پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ٹک ٹاکر پتلو کے فراز اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے واقعے کے بعد پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

دو روز قبل مہندی کی تقریب میں انعامات کا لالچ دے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا گیا تھا، جہاں بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے بدانتظامی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تاہم 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

پولیس نے قرعہ اندازی کے لیے لائی گئی 50 موٹرسائیکلیں اور ایک قیمتی گاڑی قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *