پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

استنبول: مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک کشیدگی میں کمی اور تحمل کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے علاقائی کوششوں اور تعاون پر مبنی سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تینوں ممالک مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط دفاعی صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، جبکہ دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی ربط و ہم آہنگی کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بنیادی تعاون فراہم کریں گے۔

Check Also

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا:حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *