کراچی: خاتون ڈکیت نےگھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: عزیزآباد کے علاقے میں خاتون ڈکیت نے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا۔
گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر کے باہر بیٹھی خاتون سے خاتون ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، واردات کے دوران ملزمہ کا ساتھی موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے اور مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Check Also

10 روپے کا نوٹ بند؟سکہ متعارف کروانے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منطوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *