متوقع بارشوں کے پیش نظرسندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واٹر کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ پمپس، مشینری اور دیگر ضروری وسائل کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ شہری تیز بارش اور ہواؤں کے دوران درختوں اور ہورڈنگز کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

Check Also

“اگر تم برا نہ مانو” 26 ستمبر کو پیش کیا جائے گا،سلیم آفریدی اور سپنا غزل کی جوڑی تہلکہ مچانے آرہی ہے،

کراچی :تھیٹر کی دنیا میں ہلچل، کامیڈی کا شہزادہ سلیم آفریدی اور حسن و شباب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *