محسن نقوی سینئر کھلاڑیوں سے مایوس، مزید سخت فیصلوں پر مشاورت

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ چند روز میں مزید سخت فیصلے کرنے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر اور تجربے کار کرکٹرز کی پرفارمنس سے انتہائی مایوس ہیں۔ انہوں نے تجربے کار کھلاڑیوں کو ناکامی کے بعد دوبارہ موقع نہ دینے کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محسن نقوی نوجوان اور جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانے کے خواہش مند ہیں جو مستقبل میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھال سکیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین نے مستقبل میں انڈر 19 اور جونیئر کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع کیساتھ مکمل اعتماد دینے کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد بھونچال کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے جس کے باعث کھلاڑیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کے دوران بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کر دیا ہے جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بورڈ نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *