کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شخص کرنٹ لگنے سے چل بسا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے چل بسا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو رات کے کسی پہر نامعلوم گاڑی نے کچل دیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ناقابل شناخت تھی، متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔

شاہ لطیف کے علاقے شاہراہ پاکستان قائد آباد نجی ادویات کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ گل دراز خان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 60 سالہ عالم شاہ ولد اجمیر شاہ کے نام سے کی گئی، دونوں قائدآباد کے رہائشی تھے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں

بلدیہ نمبر 8 کے علاقے سعیدہ آباد میں پولیس چوکی کے قریب ایک شخص زیر زمین بجلی کی تار کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔

Check Also

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نےایس ایچ او سمیت دو پولیس افسران کو سمن جاری کردیئے

میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *