وزیرِ اعظم کی پیشکش پر خوش آمدید کہتے ہیں، مذاکرات میں دیر کس بات کی ہے؟ بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم وزیرِ اعظم کی پیشکش پر خوش آمدید کہتے ہیں، لیکن بتایا جائے مذاکرات میں دیر کس بات کی ہے؟

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان کی ابتداء حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اچھے الفاظ سے نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں بارہا کہتا ہوں کہ برداشت کا مظاہرہ کریں، اس سے تناؤ اور نفرتیں مزید بڑھیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بانیٔ پی ٹی آئی تک رسائی مانگی ہے، اقبال آفریدی کو معطل کر کے کہا نکل جائیں ورنہ نکال دوں گا، آپ اقبال آفریدی کو اجلاس کے باقی دورانیے کے لیے واپس لے آئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رانا تنویر نے ہم سے معذرت کی اس کو قبول کرتے ہیں، ایوان کو مضبوط کرنا ہے تو ایک یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *