پاکستان میں محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد:محرم الحرام 1448 ہجری کاچاند کب نظر آئے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنےکے امکانات نہ ہونےکے برابر ہیں،15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم محرم 16 جون کو ہوگی ۔تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

Check Also

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا

کراچی: گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *