کراچی: پاک کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق

پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔

جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی لگتا ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے ایدھی سردخانے منتقل کر دی۔

گلشن حدید شاہ ٹاؤن گھر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 30 سالہ نجیب اللہ ولد عبدالرباب کے نام سے کی گئی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں گھسا تھا چھوٹے بھائی کے اٹھنے پر ڈاکو فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، پولیس واقعہ دشمنی یا ذاتی نوعیت کے رنجش کا شاخسانہ بتاتی ہے۔

Check Also

حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *