ٹی20 سیریز، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دمبولا میں سلمان علی آغا اور ڈاسن شناکا ٹاس کےلیے میدان میں اترے، پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سری لنکن فائنل الیون میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، لینگا، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کا دوسرا مقابلہ 9 اور تیسرا 11 جنوری کو ہوگا۔

Check Also

پی ٹی اے کا سمندر پار پاکستانیوں کیلیے اہم اقدام

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *