پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی

پاکستان انڈر 19 نے عثمان خان اور کپتان فرحان یوسف کی شاندار سنچریوں اور محمد سیام کی 4 وکٹوں کی بدولت پہلے ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کو 177 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 4 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 332 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 151 اور فرحان یوسف نے 115 رنز بنائے، دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 268 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 35.1 اوورز میں 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، محمد سیام نے 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *