“اگر تم برا نہ مانو” 26 ستمبر کو پیش کیا جائے گا،سلیم آفریدی اور سپنا غزل کی جوڑی تہلکہ مچانے آرہی ہے،

کراچی :تھیٹر کی دنیا میں ہلچل، کامیڈی کا شہزادہ سلیم آفریدی اور حسن و شباب کی ملکہ، روپ کی رانی سپنا غزل پہلی بار ایک ساتھ، آمنے سامنے جلوہ گر ہونے جارہے ہیں تھیٹر کی معروف اداکارہ سپنا غزل بطور پروڈیوسر اپنے فنی کیریئر کا پہلا شاہکار مزاحیہ ڈرامہ “اگر تم برا نہ مانو” 26 ستمبر بروز ہفتہ آرٹس کونسل کراچی کے اے سی ہال ٹو میں پیش کرنے جارہی ہیں

ذرائع کے مطابق کھیل کی کہانی میں مزاح، طنز اور حقیقت کا ایسا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دے گا ایک طرف سلیم آفریدی کا بے مثال جلال اور جاندار کامیڈی ہوگی تو دوسری جانب سپنا غزل کا حسن اور کمال کا اندازِ اداکاری شائقین کے دل جیت لے گا مذکورہ کھیل کے حوالے سے ایڈوانس بکنگ کا اعلان ہوتے ہی شائقینِ تھیٹر میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور ایڈوانس بکنگ کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی ہیں

کراچی تھیٹر پر ہلچل مچ گئی ہے کون جیتے گا بازی؟ فیصلہ ہوگا 26 ستمبر کو اے-سی ہال ٹو میں سپنا غزل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ شائقین کو ایک معیاری اور خالص کامیڈی کھیل پیش کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ کافی دنوں سے پلان ترتیب دے رہیں تھیں

Check Also

میر رضا کیس: آسٹریلیا میں مقیم دوست حسن تنولی کا بیان ریکارڈ

دبئی: سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *