بگ باس میں شرکت کیلئے کیا شرط رکھی تھی؟نورا فتیحی نے بتا دیا

کینیڈین گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 2015ء میں سلمان خان کے ریئلٹی شو ’بگ باس 9‘ میں شرکت صرف ایک شرط پر قبول کی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نورا فتیحی نے بتایا ہے کہ ’بگ باس 9‘ کی پیشکش کے وقت میں مالی مشکلات کا شکار تھی اور کئی گانوں میں کام کرنے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

نورا کے مطابق ابتداء میں میں نے ’بگ باس‘ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، تاہم جب شو کے منتظمین نے معاوضے کی پیشکش کی تو میں رضامند ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میری شرط تھی کہ ’بگ باس‘ میں شرکت کے بدلے مجھے اسی چینل کے ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی موقع دیا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں ’جھلک دکھلا جا‘ میں شرکت کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے پروڈیوسرز سے کہا کہ اگر مجھے ’جھلک دکھلا جا‘ میں موقع دیا جائے تو میں ’بگ باس‘ میں شرکت کروں گی، جس پر مجھے ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی موقع مل گیا۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی ’بگ باس 9‘ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر شامل ہوئی تھیں۔

پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے نورا فتیحی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ رجنی کانت کی فلم ’جیلر 2‘ میں خصوصی ڈانس نمبر میں نظر آ سکتی ہیں۔

انہوں نے رواں سال ’سلے ٹو دی ردھم‘ اور بادشاہ کے ساتھ ’ساجن رے‘ بھی ریلیز کیا ہے۔

Check Also

کرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کامیابی سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ 1998ء میں ریلیز ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *