رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 16 ستمبر کو رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلنے کے بعد درخواست زیرِ التوا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بھی کہا ہے کہ وہ مزید درخواست زیرِ التوا نہیں رکھنا چاہتے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *