کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن کے 3 پینلز میں آگ لگی تھی، پینلز کے اوپر فیول کے ٹینک تھے، جب ہم یہاں پہنچے تو شعلے 30 سے 40 فٹ اونچے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ پر 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق آگ لگنے کے باعث منظور کالونی، بلوچ کالونی، محمود آباد، پی ای سی ایچ ایس میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد جویریہ اقبال نے بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھا دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، احتیاطی طور پر علاقے کی بجلی منقطع کی گئی۔
THE PUBLIC POST