ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بدھ کے روز احسان اللہ سے رابطہ کرکے ملازمت کی پیشکش کر دی۔
فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کے لیے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے