سپنا غزل اپنے کیریئر کے بہترین دور میں، بطور پروڈیوسرپہلا کامیڈی پلے 26ستمبر کو پیش کریں گی

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی معروف اداکارہ سپنا غزل ان دنوں اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں بطور پروڈیوسر ان کا پہلا شاندار کامیڈی تھیٹر پلے “If You Don’t Mind اگر تم برا نہ مانو” کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو 26 ستمبر کو AC ہال 2، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا

اس کھیل کی نمایاں کاسٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار سلیم آفریدی ایک انتہائی اہم اور پاورفل کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سپنا غزل خود بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی دیگر کاسٹ میں عاشی نظامی، یوسف خان اور شمائل بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے مذکورہ کامیڈی ڈرامے کو معروف رائٹر بابر جمال نے تحریر کیا ہے ڈرامے میں مزاح کے ساتھ ساتھ آج کے معاشرتی مسائل کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سپنا غزل نے اس ڈرامے کی پروڈکشن پر خصوصی توجہ دی ہے اور تمام فنکار روزانہ کی بنیاد پر ریہرسلز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اسٹیج، لائٹنگ اور میوزک کے حوالے سے بھی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ شائقین کو ایک معیاری تفریح فراہم کی جاسکے تھیٹر حلقوں میں اس کھیل کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سپنا غزل کا بطور پروڈیوسر یہ پہلا قدم کراچی تھیٹر کی رونقوں کو مزید اضافہ کرے گا

Check Also

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *