کراچی میں جرم کی فرضی کہانی کے لیے قتل کرنے کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
نوجوان نے باپ کی توہین کرنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے اے آئی سے مدد مانگی تھی۔
این سی سی آئی اے کے حکام کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نے قتل کے لیے اے آئی سے مدد طلب کی تھی، 4 ستمبر کو اے آئی کی سیفٹی گائیڈ نے نوجوان کے مشکوک سوالات کو خلاف ورزی قرار دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اے آئی سیفٹی گائیڈ نے نوجوان کی مبینہ سرگرمیوں کی اطلاع امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو دی، امریکی تحقیقاتی ادارے نے نوجوان کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پاکستانی ایجنسی کو دی۔
این سی سی آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پی ایس سی ایچ ایس میں کارروائی کر کے نوجوان کو حراست میں لیا، نوجوان کرائم اسٹوری کی اسکرپٹنگ کے لیے اے آئی سے مدد حاصل کر رہا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان نے والد کی بے عزتی کرنے والے شخص کے قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد مانگی تھی، نوجوان نے بتایا کہ حقیقت میں اس کے والد کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، وہ خود سے بنائی گئی کرائم اسٹوری پر کام کر رہا تھا۔
این سی سی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا، نوجوان نے فرضی قتل کے حوالے سے اے آئی سے مدد لی، نوجوان نے کلاؤڈ کو فرضی سین بتایا کہ ایک پولیس اہکار نے اس کے والد کی بے عزتی کی ہے، نوجوان نے کلاؤڈ سے سوال کیا کہ اس کے والد کی توہین کرنے والے کا قتل کیسے کیا جائے؟
THE PUBLIC POST