گڈانی میں افسوسناک واقعہ،سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے

کراچی کے قریب گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کو فوری طور پر سول اسپتال گڈانی منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 24 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان سمندر میں نہانے کے دوران گہرے پانی کی طرف چلے گئے تھے جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ٹیمیں دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں واقعے کے بعد افسوس اور غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *