نوشکی: ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی

کراچی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر کی ٹینکی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران واقعہ پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ قریب ہونے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہوا، اس کے علاوہ شہریوں کو جائے وقوع سے ہٹانے کےلئے موجود 4 پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، آئل ٹینکر کے قریب موجود افراد 70 سے 80 فیصد جھلس گئے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق جھلس کر زیادہ زخمی ہونیوالے شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

Check Also

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کےشہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان شہید پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *