مولانا فضل الرحمان کے اہلخانہ کو30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا گیا

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ کو 30 منٹ کی مہلت دے کر گھر سیل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کو سیل کرنے آج صبح پہنچی، جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ساتھ گھر کے باہر موجود رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے گھر جانے والے راستوں پر پولیس کے اہل کار الرٹ رہےجبکہ سڑک سے ان کی رہائشگاہ کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے اہل خانہ روانہ ہو گئے، جس کے بعد ڈی سی سی ڈی اے نے گھر کو سیل کردیا۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کے اہلِ خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔

Check Also

ہانیہ عامر کا نیا انداز دیکھ کر صارفین کوعامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی یاد آگئی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *