ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری،قیمت میں نمایاں کمی آگئی

لاہور: ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں سپلائی بہتر ہونے کے بعد قیمت میں 50 سے 80 روپے فی کلوگرام تک کمی ہوگئی ہے۔
مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے سے کم ہوکر 480 سے 500 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے، تاہم یہ قیمت اب بھی سرکاری نرخ سے 150 سے 200 روپے زیادہ ہے۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے اور تفتان بارڈر پر رکے ہوئے سیکڑوں ایل پی جی باؤزرز کی کلیئرنس کے بعد لاہور سمیت ملک بھر میں سپلائی بہتر ہوئی ہے جبکہ مزید سیکڑوں باؤزرز بھی کلیئر ہوکر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

Check Also

ہانیہ عامر کا نیا انداز دیکھ کر صارفین کوعامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی یاد آگئی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *