کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔

سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 17 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ معمول سے تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں کل بھی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور کراچی ڈویژن میں 16 سے 17 فروری (شام/رات) میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈی رات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ مزید 8 دہشت گرد ہلاک، تعداد 117 ہوگئی

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *