سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی، شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی گئی۔

عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ شعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *