عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی، فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ مانگی ہے، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کےرکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کےپہلے ہفتےمیں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنےکا حکم ملا ہے، تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سےمتعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔

قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکےرپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائےگی، گزشتہ روز وزیرخوراک نےکمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دے دی۔

Check Also

پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری

پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ترجمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *