ڈی آئی خان؛ فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار، ایف بی آر ملازم سمیت 5جاں بحق

ڈی آئی خان میں مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 اہلکاروں کا تعلق ایف بی آر سے تھا جبکہ 2 سویلین بھی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے گلستان چوک ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

Check Also

پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان سلمان آغا کو ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟

سلمان علی آغا کا شمار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد میچز میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *