کراچی؛ سرجانی ٹاؤن سے ٹکڑوں کی شکل میں بوری بند لاش برآمد

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گوہرام گوٹھ کے قریب بوری سے ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جبکہ لاش ٹکڑوں کی صورت میں بوری کے اندر موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بوری بند لاش سرجانی ٹاؤن میں اقبال ہوٹل کے قریب سے برآمد ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Check Also

پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان سلمان آغا کو ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟

سلمان علی آغا کا شمار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد میچز میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *