سندھ کے تحفظات جائز ہیں سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔

Check Also

مرد آفیسر کو ہراساں کرنے پر وفاقی محتسب نے خاتون افسر کو سزا سنا دی

اسلام آباد، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ایک سرکاری یونیورسٹی میں ہراسیت کے مقدمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *