تھرپارکر ایمبولینس حادثہ:وزیراعلیٰ سندھ کا ورثاء کو 20لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں جاں بحق 9 افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور چیف سیکریٹری کو واقعے کی شفاف انکوائری کرانے اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

ہمایوں سعید نے حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے حکومت سے مطالبہ کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *