گورنر سندھ کا لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں، وقت ضائع کیے بغیر یہاں لیاری آیا ہوں، اس سانحے کے حوالے سے اپنی تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں عمارت کرنے کا واقعہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے،معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے ساتھ ہوں، جو بلڈنگ خالی کرائی جارہی ہیں، حکومت سندھ ان کو چھ مہینے کا کرایہ دے کر اسی علاقے میں گھر دے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں پیلپ لائن 1133 بنائی ہے، متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کئی سو لوگ کھڑے ہیں جنہوں نے میرے حق میں نعرے لگائے۔

Check Also

گورنر سندھ کا اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی(پبلک پوسٹ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *