پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی میں خواتین کی آزادی اور روزمرہ زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہر کو جیل قرار دے دیا۔
حال ہی میں لندن میں چھٹیاں گزارنے والی اداکارہ نے پاکستان واپسی سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے سفر کو شاندار قرار دیا۔
حنا الطاف نے کہا کہ کراچی کی فلائٹ سے پہلے سوچا لندن میں آخری ناشتہ کر لوں، کیونکہ اس کے بعد دوبارہ کراچی کی جیل میں قید ہونا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیاں آزادی سے زندگی نہیں گزار سکتیں، یہاں تک کہ سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ بن گیا ہے۔
اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بعض نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے اپنے شہر سے متعلق ان کے الفاظ پر تنقید کی۔
THE PUBLIC POST