چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے پر علی گنڈاپور نے اپنی خواہش بتادی! ویڈیو دیکھیں

پشاور(پبلک پوسٹ)چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ اور سب سے بڑے ٹاکرا سمجھانے جانے والا پاک بھارت میچ کل (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے اور پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے۔ پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہو جاتی ہے، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ اَن فِٹ ہوگیا، مگر باقی پلیئرز ہیں جو کھیلنے کے لیے فِٹ ہیں۔ اللہ خیر کرے، پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *