کراچی:جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1اہلکار کو سزائے موت، 2کو عمر قید

عدالت نے تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2022ء میں تھانہ شارعِ فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے گلشنِ اقبال میں عامر کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم شہری کے نہ رکنے پر اس کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر اس پر فائرنگ کر دی تھی۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد اہلکاروں کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔

Check Also

ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ:پاکستان نے بھارت کو بآسانی ہرادیا

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو بآسانی شکست دے کر گروپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *