سونا سستا ہوگیا قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی کے نتیجے میں سونا آج مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *