ہمارے بم معصوم بچوں اور خواتین کونشانہ بنا رہے ہیں، امریکی رکنِ کانگریس

واشنگٹن: امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’بلاک دی بمبز ایکٹ‘ منظور کیا جائے تاکہ اپنے اختیارات دوبارہ حاصل کیے جائیں اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈیلیا رامیرز نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف علاقوں میں ہمارے بم معصوم خواتین اور بچوں کی زندگیاں نگل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جنگی جرائم پر مزید آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی۔

Check Also

فلائی دبئی کی تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے،ہائی جیکنگ کا سگنل آن

دبئی: دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی مسافر پرواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *