پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ صدیق اظہر نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا لازمی اسٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست گزار کے مطابق موجودہ اسٹاک پر نئی قیمتوں کا اطلاق آئل کمپنیوں کو ناجائز منافع دینے کے مترادف ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، ٹرانسپورٹ کرایے بڑھیں گے اور اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے اور اوگرا اور وزارت توانائی کو 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئل کمپنیوں کے پیٹرولیم ذخائر کا آزادانہ آڈٹ کروایا جائے۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *