بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں، پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

Check Also

جان خطرے میں ڈال کر بچے کو بچانے والا16 سالہ لائف گارڈ، ٹرمپ بھی متاثر ہو گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر ولیمز نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *