تحمل کا وقت ختم ہو گیا: پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ صبر و تحمل کی حد ختم ہو چکی ہے اور اگر امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو اس کا ردعمل خطے سے باہر تک پھیل سکتا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، کسی بھی ممکنہ کشیدگی کی صورت میں امریکا اور اس کے شراکت داروں کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا اور اس کے اتحادی طویل عرصے تک خطے کے تیل و گیس وسائل سے محروم ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کے علاقائی اتحادیوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران نے اب تک ہمسائیگی کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور انہیں اس بات کا ادراک نہیں کہ ان کے اہم اثاثے ایران کی پہنچ میں ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وطن کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

Check Also

سلمان خان کی قرض میں ڈوبے راجپال یادیو کیلئے کی گئی پوسٹ وائرل 

بالی ووڈ کے معروف اداکار Salman Khan کی جانب سے Rajpal Yadav کے حق میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *