پاکستان کے محمد عاصم خان نےورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2026 کی پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق، عاصم خان نے ایشین کوالیفائنگ ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوکم چواہا کو ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

یہ میچ پانچ گیمز پر مشتمل تھا جو 82 منٹ تک جاری رہا۔ عاصم خان نے ابتدا میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے دو گیمز 11-3 اور 13-11 سے جیت لیے، لیکن حریف نے واپسی کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 11-9 اور 11-3 سے اپنے نام کر لیے۔ آخری اور فیصلہ کن گیم میں عاصم خان نے پُراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے بعد عاصم خان نے باضابطہ طور پر پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 8 سے 16 مئی تک مصر کے شہر گیزا میں منعقد ہوگی۔

اس عالمی مقابلے میں دنیا کے صفِ اول کے اسکواش کھلاڑی شرکت کریں گے، جبکہ ایونٹ کے لیے کل انعامی رقم 7 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

Check Also

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *