آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش،ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے اکتوبر میں 129 ارب روپے اور 4 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف نے 15 ہزار 264 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ موجودہ ٹیکس محاصل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوا تو عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے یا سرکاری اخراجات میں کٹوتی کا آپشن زیر غور آسکتا ہے۔ اگلے اقتصادی جائزوں میں ٹیکس وصولی سے متعلق شرائط مزید سخت ہونے کا امکان ہے، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی ٹیکس اقدامات پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی سطح پر جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں محاصل بڑھانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ریونیو سے متعلق شرائط مزید سخت کرسکتا ہے، جبکہ نئے بجٹ سے پہلے ریٹیل، ہول سیل اور زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی میں پیشرفت کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پروفیشنلز سمیت ٹیکس نیٹ سے باہر تمام شعبوں کو ٹیکس دائرے میں لانے پر بھی زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت طے شدہ شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔

Check Also

کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

سردیوں کی آمد سے قبل ہی ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *