آبرو فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کی چیئرپرسن روبینہ شکیل کی کراچی پریس کلب میں ایک اہم تعارفی پریس کانفرنس

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) آبرو فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کی چیئرپرسن روبینہ شکیل کی کراچی پریس کلب میں ایک اہم تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی مقصد آبرو فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد، بیان کیے اس موقع پر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ، رابعہ شکیل، مسز خالد، عمعمہ عارف حسن بھی موجود تھیں۔

روبینہ شکیل نے کہا کہ گزشتہ 23 سالہ شاندار کارکردگی کا مختصر جائزہ اور مستقبل کے لائحہ عمل سے میڈیا کو آگاہ کرنا ہے چیئرمین روبینہ شکیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی پریس کلب کے ممبران کی تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔ جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اس پریس کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنایاآبرو فاؤنڈیشن کا قیام ایک خواب سے حقیقت تک کا سفر، آبرو فاؤنڈیشن کی کہانی 23 سال پہلے لاہور کے ایک چھوٹے سے گھر کے گیراج سے شروع ہوئی،اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ 4 بچوں سے شروع ہونے والا یہ قافلہ دیکھتے ہی دیکھتے 25 سے 30 بچوں تک پہنچ گیا اور اس وقت 50 پچاس ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

بس یہیں سے آبرو فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی گئی اور پھر ہر نئے سال کے ساتھ ایک نئے کیمپس کا افتتاح ہوتا چلا گیا آج الحمدللہ آبرو فاؤنڈیشن لاہور میں 11 کیمپس انتہائی کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے جہاں ہزاروں بچے زیرِ تعلیم ہیں آبرو فاؤنڈیشن کی موجودہ خدمات ہم اپنے طلبہ و طالبات کو نہ صرف معیاری تعلیم دیتے ہیں بلکہ انہیں مفت کتابیں، کاپیاں، یونیفارم اور روزانہ کھانا بھی فراہم کرتے ہیں ہم نے ”پیس ہوم” کے نام سے ایک عمارت قائم کی ہے جہاں بے گھر اور بے سہارا بچوں کو رہائش، کھانا، تعلیم اور کپڑے فراہم کیے جاتے ہیں ان تمام فلاحی منصوبوں کے لیے مستقل آمدنی کا انتظام ہمارے بانی مرحوم شکیل قریشی صاحب اپنی زندگی میں ہی کر گئے تھے خود کفالت کے لیے ہمارے ذرائع آمدن؛آبرو فاؤنڈیشن کسی پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتی ہے اس لیے ہمارے پاس زرعی زمین ہے ڈیری فارم ہے بکروں کی افزائش کا فارم ہے کٹا فارم ہے۔

تھرفٹ شاپس؛ ہم لاہور میں گھر گھر جا کر لوگوں سے خشک کچرے کی صورت میں پرانے کپڑے، کمبل، لحاف، برتن، جوتے وغیرہ جمع کرتے ہیں۔جنہیں ہم اپنی تھرفٹ شاپس میں انتہائی کم قیمت پر فروخت کرتے ہیں انڈسٹریل ہوم؛جہاں سلائی مشینیں لگائی گئی ہیں، وہاں بچوں کے کپڑے سئے جاتے ہیں اور فنڈز بھی جنریٹ ہوتے ہیں میڈیکل سینٹر؛جہاں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی جاتی ہے،روزگار اسکیم؛ ہم بے روزگار افراد کو روزگار کے لیے ریڑھیاں لگا کر دیتے ہیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں،خشک کچرا مہم؛ اللہ کے فضل سے آج ہمارے پاس کچرا جمع کرنے والی 4 گاڑیاں ہیں جو مقررہ وقت پر مقررہ علاقوں سے خشک کچرا جمع کرتی ہیں۔

اس سے ہمارے ادارے کو بہت مالی تقویت ملی ہے ان تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمارے مکمل اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم اپنے مخیر سرپرست دوستوں سے قرضِ حسنہ حاصل کرتے ہیں جسے ہم ہر سال ماہِ رمضان میں واپس لوٹا دیتے ہیں۔کراچی میں توسیع کا عزم اب ہم اس تعلیم و تربیت کے عظیم مشن کو لاہور سے کراچی تک پھیلانا چاہتے ہیں آخر میں ہم کراچی کے تمام صحافی دوستوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنے قلم کے ذریعے ہماری اس نیک آواز کو عوام تک پہنچائیں اور اس کارِ خیر میں ہمارے دست و بازو بنیں

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *